مریم نواز

کتنا بڑا غدار ہے جس نے شہداء کی یادگار کو آگ لگائی۔ مریم نواز

وہاڑی (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ کتنا بڑا غدار ہے وہ جس نے شہداء کی یادگار کو آگ لگائی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز نے وہاڑی میں یوتھ کنونشن سے خطاب میں کرتے ہوئے کہا کہ آج کا ن لیگ کا یہ اجتماع شہیدوں کے نام کرتی ہوں، اُن کے والدین، بچوں اور بیواؤں کے نام کرتی ہوں۔ 9 مئی پر دل خون کے آنسو روتا ہے، یہ واقعات اچانک نہیں ہوئے بلکہ سب کچھ طے شدہ پلان تھا۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ جس نے شہدا کے خاندانوں کے جذبات کے ساتھ کھیلا، اس سے زیادہ بد بخت کون ہوسکتا ہے۔ کیا یہ اچانک ہوگیا کہ عمران خان کو پولیس پکڑ کر لے گئی، 9 مئی کی دہشت گردی کا منصوبہ زمان پارک میں بنا تھا۔ جو ملک کے دشمن، دہشت گرد نہ کرسکے عمران خان نے کردیا۔

انہوں نے کہا کہ جتھوں نے کور کمانڈر کے سامنے شاپنگ سینٹر پر حملہ کیوں نہیں کیا، ماسٹر مائنڈ عمران خان نے بتایا تھا کہ تم نے ادھر جانا ہے۔ جب کوئٹہ سے جتھہ نکلتا ہے تو سیدھا چھاؤنی کا رخ کیوں کرتا ہے؟ جب وہ میانوالی سے نکلتے ہیں تو وہ طیارے پر کیوں حملہ کرتے ہیں؟۔

مریم نواز نے کہا کہ ان حملوں میں عمران اکیلا نہیں تھا سہولت کار بھی شامل تھے، میری معلومات ہیں یہ فوج کے خلاف بغاوت ہے اور سرغنہ عمران خان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے