فیس بک

فیسک بک کی جانب سے آڈیو اور ویڈیو کالنک کی سہولت کو مین ایپ میں واپس لانے کا فیصلہ

کیلیفورنیا (پاک صحافت) فیس بک نے مین ایپ سے آڈیو او ویڈیو کالنگ کی سہولت ختم کرنے اور میسنجر کے نام سے الگ ایپ لانچ کرنے کے بعد ایک بار پھر ان تمام سہولیات کو مین ایپ میں واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ جو صارفین اپنے فیس بک دوستوں کو ویڈیو یا وائس کال کرنا چاہتے ہیں وہ جلد ہی مرکزی فیس بک ایپ کے ذریعے ایسا کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق فی الحال محدود صارفین کو وائس یا ویڈیو کالز کی سہولت فیس بک ایپ میں دستتیاب ہوگی جو بتدریج تمام صارفین کے لیے متعارف کرائی جاسکتی ہے۔ میسنجر کے پراڈکٹ منیجمنٹ ڈائریکٹر کونر ہیز نے بتایا کہ فیس بک ایپ کا یہ نیا فیچر تو فی الحال ٹیسٹ ہے مگر اس سے صارفین کو فیس بک کی مین ایپ اور میسنجر سروس کو بار بار کھولنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

واضح رہے کہ فیس بک کے ڈائریکٹر آف پروڈکٹ برائے میسنجر کونر ہیس نے بتایا کہ یہ تبدیلیاں پہلے امریکا میں منتخب چند صارفین کے لیے کی جا رہی ہیں جس کا مطلب ہے کہ اس فیچر کو دنیا کے دیگر صارفین تک پہنچنے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

یوٹیوب

یوٹیوب میں ایک اے آئی اسسٹنٹ کو متعارف کرانے پر کام جاری

(پاک صحافت) یوٹیوب میں ایک آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اسسٹنٹ کو متعارف کرایا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے