پی ڈی ایم

کراچی سیاست کا گڑھ بن گیا، پی ڈی ایم پاور شو کے لئے تیار

کراچی (پاک صحافت) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) آج کراچی میں پاور شو کرنے کے لئے تیار ہے،  اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد (پی ڈی ایم) کی جانب سے کراچی کے جناح باغ میں آج پاور شو کا مظاہرہ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ملکی سیاست کا مرکز بن گیا۔ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) آج باغِ جناح میں پاور شو کے لیے تیار ہے۔خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف بھی پی ڈی ایم جلسے کی کامیابی کے لئے پر امید ہیں۔

واضح رہے کہ  گزشتہ روز کراچی میں شہباز شریف نے فنکشنل لیگ کے سربراہ (پیر پگارا) پیر صبغت ﷲ شاہ سے ملاقات کی۔ شہباز شریف نے اس موقع پر پیر پگارا کی والدہ اور اہلیہ کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع  پر پیر پگارا نے کہا کہ ن لیگ این اے 249 کی نشست اپنی غلطی سے ہاری، اگر مریم نواز انتخابی مہم میں حصہ لیتیں تو ن لیگ جیت جاتی۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے