کنور دلشاد

الیکشن کی تاریخ پر صدر مملکت کی جگ ہنسائی ہو رہی، ماہر قانون

اسلام آباد (پاک صحافت) ماہر قانون کا کہنا ہے کہ الیکشن کی تاریخ پر صدر مملکت کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط میں انتخابات کی تاریخ دیے جانے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کنور محمد دلشاد نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کو صدر کا خط افسوس ناک ہے۔

کنور دلشاد کا مزید کہنا تھا کہ صدر مملکت کو خط نہیں لکھنا چاہیے تھا، الیکشن کمیشن آئینی ذمہ داریوں میں مصروف ہے۔ صدر مملکت کے پاس الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کا یہ کام نہیں کہ الیکشن کمیشن کے کام میں مداخلت کریں، لوگ صدر مملکت کی جگ ہنسائی کررہے ہیں، صدر پاکستان کا منصب بہت بلند بالا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم آج 2 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہونگے

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل تک سعودی عرب کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے