مشتاق احمد

حکومت کہتی ہے کہ اپنے ہدف سے زیادہ ٹیکس اکھٹا کیا ہے تو پھر منی بجٹ کیوں؟سینیٹر مشتاق احمد

اسلام آباد (پاک صحافت) جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے منی بجٹ سے متعلق اظہار خیا ل کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سوال اٹھایا کہ حکومت کہتی ہے کہ اپنے ہدف سے زیادہ ٹیکس اکھٹا کیا ہے تو پھر منی بجٹ کیوں لایا جا رہا ہے؟

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کے اجلاس کے دوران فنانس بل پر سینیٹ میں بحث کے دوران جماعتِ اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ منی بجٹ سے عوام کا قتلِ عام ہو گا۔سینیٹر مشتاق احمد خان کا کہنا ہے کہ منی بجٹ سے مہنگائی کا تازہ دم سونامی آئے گا۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے یہ بھی کہا کہ ٹیکس لگانا پارلیمنٹ کا اختیار ہے، اسے آئی ایم ایف کے حوالے کیوں کر دیا، اس طرح تو اسٹیٹ بینک آئی ایم ایف کی برانچ بن جائے گا۔ یاد رہے کہ منی بجٹ کو اپوزیشن کی تمام جماعتوں نے مسترد کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے