رانا ثناء اللہ

عمران خان سیاستدانوں سے نہیں کسی اور سے ملنا چاہتے ہیں، رانا ثناء

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان آمادہ ہوں تو ان سے بات ہوسکتی ہے لیکن عمران خان سیاست دانوں سے نہیں کسی اور سے ملنا چاہتے ہیں اور عمران خان جن سے ملنا چاہتے ہیں وہ عمران خان سے ملنا نہیں چاہتے۔

تفصیلات کے مطابق رانا ثناءاللہ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ عمران خان سے کوئی پوچھے کہ وہ ان سے کیوں ملنا چاہتے ہیں، اگر عمران خان ملنا ہی چاہتے ہیں تو انہیں یہ کہنا چاہیے کہ میں وزیراعظم شہباز شریف سے یا آصف زرداری سے ملنا چاہتا ہوں۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا ءاللہ نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ صوبوں کے الگ الگ الیکشن ملک کو لے ڈوبیں گے، اس وقت مردم شماری جاری ہے، اگر 30 مارچ تک مردم شماری کا عمل مکمل ہوگیا اور نوٹیفائی ہوگیا تو اس کے بعد آئین کے مطابق الیکشن اگلے چار ماہ سے پہلے نہیں کروا سکتے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم شہباز شریف

پاک چین دوستی آج خلاؤں کی سرحد بھی پار کر چکی، وزیرِاعظم شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان کا چاند کے لیے پہلا سیٹلائٹ بھجوانے پر وزیرِاعظم شہباز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے