نوکیا نے 2 نئے اسمارٹ فونز متعارف کرا دیئے

نوکیا نے 2 نئے اسمارٹ فونز متعارف کرا دیئے

نوکیا نے 2 نئے اسمارٹ فونز متعارف کرائے ہین جن میں سے ایک کمپنی کا سستا ترین فون بھی ہے، نوکیا 5.4 اور نوکیا سی 1 پلس خاموشی سے پیش کیے گئے۔

نوکیا سی 1 پلس
کمپنی نے گزشتہ سال سی 1 پیش کیا تھا جبکہ رواں سال مارچ میں سی 2 کو متعارف کرایا، اب سی 1 کا اپ ڈیٹ ورژن سی 1 پلس کے نام سے متعارف کرایا گیا ہے، اس فون میں 5.45 انچ ایل سی ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے جبکہ اینڈرائیڈ 10 (گو ایڈیشن) آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔

یہ فون 4 جی سپورٹ فراہم کرتا ہے اور کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ اس کا سب سے سستا 4 جی فون بھی ہے، فون کے دیگر فیچرز میں 1.4 گیگا ہرٹز کواڈ کور پراسیسر، ایک جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج قابل ذکر ہیں۔

فون کے فرنٹ پر 5 میگا پکسل جبکہ بیک پر بھی 5 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے، سی 1 پلس میں 2500 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے جبکہ ہیڈفون جیک، ڈوئل سم سپورٹ کے ساتھ یہ بلیو اور ریڈ رنگوں میں دستیاب ہوگا، اس کی قیمت 69 یورو (13 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

نوکیا 5.4
یہ اس کمپنی کا مڈرینج فون ہے جس میں 6.39 انچ آئی پی ایس ایل سی ڈی ڈسپلے ایچ ڈی پلس ریزولوشن کے ساتھ دیا گیا ہے، فون کے اندر اسنیپ ڈراگون 662 پراسیسر موجود ہے۔

اس کے علاوہ 4 جی بی ریم اور 64 سے 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے، کمپنی کے مطابق یہ فون اینڈرائیڈ 10 کے ساتھ ہے مگر جلد اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم سے اپ ڈیٹ کردیا جائے گا۔

نوکیا 5.4 میں 4000 ایم اے ایچ بیٹری 10 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے، فون کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ سرکولر کٹ آؤٹ میں دیا گیا ہے۔

اس میں مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے، جس کے ساتھ 5 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 2 میگا پکسسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ ڈیٹا کیمرے دیئے گئے ہیں، فرنٹ پر 16 میگا پکسل کیمرا پنچ ہول ڈیزان میں دیا گیا ہے، یہ فون مختلف مارکیٹوں میں 189 یورو (لگ بھگ 37 ہزار پاکستانی روپے) میں فروخت کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

انسٹاگرام

انسٹاگرام پر میسجز میں بھیجی جانیوالی فحش تصاویر دیکھنے سے اب بچا جاسکے گا

(پاک صحافت) فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام نے بلآخر اپنے صارفین کو عریاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے