مراد علی شاہ

صوبے میں کورونا وائرس کے کیسز سے متعلق وزیر اعلیٰ سندھ کی اہم بریفنگ

کراچی (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں  عالمی وبا کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے بڑھتے کیسز سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس وبا سے صرف احتیاط کے نیتجے میں ہی بچاؤ ممکن ہے۔ یاد رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عوام کو ہر صورت احتیاط کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں اومیکرون کے بڑھتے کیسز سے متعلق ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 3 سے 5 جنوری 2022ء تک 37 ٹیسٹ کیے گئے ہیں، 37 نمونوں میں سے 30 کیسز اومیکرون کے ظاہر ہوئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے وبا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ  بازاروں، دفاتر اور عوامی مقامات پر ماسک ضرور پہنیں اور سینی ٹائیزر کا استعمال کریں۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جاری بیا ن میں مزید بتایا کہ  2 دن میں کیے گئے ٹیسٹ کا 81 فیصد اومیکرون مثبت آیا ہے، نئے 630 کیسز کے ساتھ سندھ میں اومیکرون کے کیسز کی تعداد 307 ہوگئی ہے۔خیال رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عوام کو ہر صورت احتیاط کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے