نوازشریف

سابق وزیر اعظم نواز شریف ڈیڑھ ماہ بعد واپس لندن پہنچ گئے

لندن (پاک صحافت) سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف ڈیڑھ ماہ بعد سعودی عرب سے واپس لندن پہنچ گئے۔ یاد رہے کہ نواز شریف کی جانب سے اس دوران تین یورپی ملکوں کو بھی ددرہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصہ باہر رہنے کے بعد واپس لندن پہنچ گئے۔  نواز شریف نے امارات اور سعودی عرب میں ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصہ گزارا، تین یورپی ملکوں کا بھی دورہ کیا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی لندن میں نواز شریف سے آئندہ چند روز میں ملاقات طے ہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں میاں نواز شریف کی وطن واپسی کے مجوزہ پلان پر بھی بات ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے