پیٹرولیم مصنوعات

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھائی جائیں گی بلکہ موجودہ قیمتوں کو برقرار رکھا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق باضابطہ طور پر نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے تحت قیمتوں کا تعین آئندہ 15 روز کے لیے کیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں مزید دو ہفتوں تک برقرار رہیں گی۔

نوٹی فکیشن کے تحت پیٹرول کی قیمت 149 روپے 86 پیسے برقرار رہے گی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی 144 روپے 15 پیسے فی لیٹر رہے گی۔ وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 125 روپے 56 پیسے برقرار رہے گی اور اسی طرح لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت بھی 118 روپے 31 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے