وزیراعظم شہباز شریف

شہباز شریف کی متحدہ عرب امارات کے نومنتخب صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات

ابوظہبی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے نو منتخب صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ایک اہم ملاقات کی ہے اور ان کے والد کی وفات پر تعزیت پیش کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آج متحدہ عرب امارات کے نو منتخب صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں شاہی خاندان کے افراد بھی موجود تھے۔ وزیراعظم پاکستان نے سابق صدر متحدہ عرب امارات کے انتقال پر پاکستانی قوم کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی۔

اس دوران وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ شیخ خلیفہ کے انتقال سے پاکستان ایک مخلص دوست اور قابل اعتماد ساتھی سے محروم ہو گیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں ان کی گرانقدر خدمات کو سراہا جس کے لیے انہیں پاکستانی عوام ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ شیخ محمد بن زید النہیان نے دکھ کی گھڑی میں اظہار یکجہتی پر وزیراعظم پاکستان، پاکستان کی قیادت اور عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے