مریم اورنگزیب

عمران صاحب نے اپنی کارکردگی دکھانے کے لئے بھارتی ویب سائٹ کی تصویر یں استعمال کیں، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کی تین سالہ کارکردگی کا پول کھول دیا، اس حوالے سے ن لیگ کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب نے تین سال کی اپنی کارکردگی دکھانے کے لئے بھارتی ویب سائٹ کی تصویر یں استعمال کی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی جانب سے سوشل میڈیا پر ’جعلساز کے تین سال‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کیا جارہا ہے۔ پی ٹی آئی کی 3 سالہ کارکردگی سے متعلق ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کروڑوں روپے کے منصوبے بھارتی پورٹل کی چوری شدہ تصاویر پرمبنی ہیں، اگر کوئی نیا منصوبہ لگایا ہوتا، عوام کو ریلیف دیا ہوتا تو اس کی تصویر اور ثبوت بھی ہوتا۔

واضح رہے کہ  مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مزید کہا کہ حکومت کی 3 سال کی کارکردگی صرف منہگائی، بیروزگاری، غربت، پارلیمان کو تالا، اپوزیشن کی گرفتاریاں اور آزادی اظہار کا قتل ہے۔ مریم اورنگزیب کے مطابق  http://imagesbazaar.com لنک سے عمران خان حکومت کی” کارکردگی“ رپورٹ کے ثبوت بمع تصویر دیکھے جاسکتے ہیں۔

ن لیگ کی ترجمان کا مزید  کہنا  ہے کہ عمران صاحب کو مسیحا دکھانے کے لئے وزارت اطلاعات کے کروڑوں روپے کے خوش حالی کے منصوبے بھارتی پورٹل کی چوری شدہ تصاویر پر مبنی ہیں۔ مہنگائی کم ہوتی تو پاکستان کے بازاروں کی تصویریں ہوتیں، تصویریں ہیں لیکن ایک کلو چینی کے لئے رمضان میں لگی قطاروں کی۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے