خواجہ سعد رفیق

حکومت نے عمران خان کی ہدایت پر الیکشن چوری کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، خواجہ سعد رفیق

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے  انکشاف کیا ہے کہ حکومت نے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر الیکشن چوری کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ  اس حوالے سے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی ہے جبکہ اُن کے پاس تحریری شکایات بھی جمع کروائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے وفد نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی اور تحریری شکایات جمع کروادیں۔ چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے گورنر ہاؤس میں بیٹھ کر آزاد امیداروں کو پی ٹی آئی کے حق میں بٹھایا۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کے دوران خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ کنٹونمنٹ انتخابات کے لیے حکومت نے خزانے کے منہ کھول دیے ہیں، حکمراں ووٹرز کو رشوت دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس بار وزیر اعظم اور ان کے ساتھی ووٹ پر ڈاکا نہیں ڈال سکیں گے، ہم الرٹ ہیں، حکومت نے مینڈیٹ چوری کرنے کی کوشش کی تو رد عمل آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے