بلاول بھٹو چیئرمین پیپلز پارٹی

اسلام کے نام پر خواتین کے حقوق چھیننے والے غلط ہیں، بلاول بھٹو زرداری

گھوٹکی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اسلام کے نام پر خواتین کے حقوق چھیننے والے غلط ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ خواتین کو حقوق اسلام نے دیے ہیں اور انہی حقوق کو استعمال کرتے ہوئے عورت پاکستان کی دو مرتبہ وزیر اعظم بنی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گھوٹکی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواتین کے حقوق سے متعلق خطاب کیا۔  دوسری جانب پی پی چیئرمین نے وفاقی حکومت کو بھی خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔  ان کا کہنا تھا کہ خان صاحب نے پچاس لاکھ گھر بنانے کا وعدہ کیا تھا ، آپ بتائیں کہ کیا آپ کے علاقے میں خان صاحب نے ایک گھر بھی بنایا، عوام مہنگائی کے سونامی میں ڈوب چکے ہیں۔

واضح رہے کہ پی پی چیئرمین نے تقریب سے خطاب کے دوران مزید کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی نقل کر کے اسی پروگرام کو احساس کا نام دیا مگر احساس والوں کو عوام کا احساس ہی نہیں ۔ ہماری حکومت آئے گی تو اس پروگرام کو صحیح طریقے سے چلائیں گے ، یہ پروگرام پندرہ ڈسٹرکٹ میں چل رہا ہے جس سے 13لاکھ خاندان فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلی پنجاب کا غیرقانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے غیرقانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کے خلاف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے