بلاول بھٹو زرداری

 اپنی اکثریت کھونے کے بعد انہیں سازش کا خیال آیا، بلاول بھٹو زرداری

سلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اپنی اکثریت کھونے کے بعد انہیں سازش کا خیال آیا، انہوں نے کہا کہ سازش 7 یا8 مارچ سے پہلے ہورہی تھی تواسی وقت بولنا چاہیے تھا، یہ لوگ خان صاحب کے نہیں اپنے بارے میں سوچ رہے ہیں، عدالت کا حکم مانیں پہلے ووٹنگ کرائیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج بھی کپتان موجود نہیں، اپنا مؤقف سامنے نہیں رکھ سکتے، قومی سلامتی کمیٹی میں وزیرخارجہ کیوں موجود نہیں تھے؟ اکثریت اپوزیشن کی جانب ہے، عمران خان اکثریت کھو چکے۔

واضح رہے کہ انہوں نے مزید کہا کہ سازش پر بحث کروانی ہے تو ہم100دن کرسکتے ہیں، ہم اپنے آئینی حقوق آپ سے چھینیں گے، عدالت نے فیصلہ میں کہا3 اپریل کی کارروائی مکمل کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کپتان بھاگ رہا ہے، بھاگتے بھاگتے آئین شکنی کررہا ہے، ابھی جوشخص خطاب کررہے تھے اس سے متعلق میں نے پہلے بھی کہا تھا، جو صاحب پہلے تقریر کررہے تھے اسی نے انکو پھنسایا۔ وزیر اعظم سے کہا تھا ان سے بچ کے رہو کیونکہ انہوں نے ہی پھنسایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے