یوسف رضا گیلانی

صوبہ سرائیکستان کیلئے سیاسی جماعتوں کا اکٹھا ہونا بڑی کامیابی ہے۔ یوسف رضا گیلانی

ملتان (پاک صحافت) یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ صوبہ سرائیکستان کیلئے سیاسی جماعتوں کا اکٹھا ہونا بڑی کامیابی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم و پی پی رہنما یوسف رضا گیلانی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف زرداری نے سرائیکستان کی محرومیوں پر آواز بلند کی۔ سرائیکستان پر میری جماعت نے میری مکمل حمایت کی۔ میں نے اپنے دور میں پنجاب اسمبلی اور قومی اسمبلی سے قرارداد منظور کرائی۔

یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ کمیشن نے فیصلہ کیا کہ ایک صوبہ بن سکتا ہے، اس بات پر جھگڑا ہو گیا کہ صوبے کا نام بہاولپور ہو۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دور میں کبھی کہا بہاول پور صوبہ بنے گا، کبھی کہا ملتان بنے گا، عثمان بزدار نے کہا کہ مجھ سے ایک دکان لے کر اس میں سیکریٹریٹ بنا لو۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے