بلاول بھٹو

حکومت میں آیا تو پہلے دن ہی سیاسی قیدیوں کو رہا کروں گا۔ بلاول بھٹو

مالاکنڈ (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ حکومت میں آیا تو پہلے دن ہی سیاسی قیدیوں کو رہا کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے ملاکنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی پی کو تو کسی الیکشن میں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی، 2018 کے الیکشن میں پی پی کو انتخابی مہم چلانے نہیں دی گئی۔ یہ کہتے تھے موسم خراب ہے، دہشتگردی کا خطرہ ہے، ہم تمام مسائل کا مل کر مقابلہ کریں گے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ آپ نے دہشتگردی کا مقابلہ کیا، شہادتیں قبول کیں، اب 8 فروری کو عوام کے پاس اپنا اصل نمائندہ منتخب کرنے کا موقع ہے۔ پیپلز پارٹی جمہوریت پسند پارٹی ہے، سابق وزیراعظم کی سزا پر جشن نہیں مناسکتے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے تبدیلی کا وعدہ کرکے نفرت کی سیاست کی، بانی پی ٹی آئی اور نوازشریف کو مکافات عمل دیکھنا ہوگا، بانی پی ٹی آئی کو توبہ کرنا چاہیے، بانی پی ٹی آئی کہتا تھا کہ میں ان کو رلاؤں گا، آج خود رو رہا ہے۔ بشری بی بی کے جیل جانے پر دلی افسوس ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم

وزیراعظم آج ریاض میں ایم ڈی آئی ایم یف سے ملیں گے

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کا دورۂ سعودی عرب کا آج دوسرا دن ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے