شہباز شریف

وزیراعظم کی کوششوں سے بلوچستان کے متعدد ترقیاتی منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم کی کوششوں سے بلوچستان کے متعدد ترقیاتی منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایات کے نتیجے میں اب تک گوادر میں متعدد منصوبوں پر نمایاں پیش رفت ہوئی ہے، 20 نئے منصوبے 2023 اور اس کے بعد کے برسوں میں اپنے طے شدہ وقت کے مطابق تکمیل کے مراحل میں ہیں، 12 لاکھ گیلن یومیہ پانی صاف کرنے کا پلانٹ چند ہفتوں میں کام شروع کر دے گا۔

اسی طرح گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پیش رفت کا عمل جاری ہے اور یہ 2023 میں مکمل ہونے کا امکان ہے۔ گوادر میں جاری دیگر منصوبوں میں گوادر فری زون نارتھ (فیز 11)، گوادر سیف سٹی پراجیکٹ، تین بجلی کے منصوبے، گوادر سمارٹ پورٹ سٹی ماسٹر پلان، گوادر ٹورازم پراجیکٹ، پاک چائنا ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ کا نیا مینجمنٹ ماڈل اسٹیٹ آف آرٹ شپ یارڈ پروجیکٹ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ دیگر منصوبوں میں آئل ریفائنری پروجیکٹ، گرین گوادر پروجیکٹ، پاک چائنا فرینڈ شپ ہسپتال، فشر کمیونٹی پروجیکٹس، گوادر پورٹ ڈریجنگ پروجیکٹ، ایکسپورٹ پر مبنی پروجیکٹس، فشنگ انڈسٹری، ویئر ہاؤس انڈسٹری، اور گوادر ہوافہ نمائش اور تجارتی مرکز شامل ہیں۔

خیال رہے کہ وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے کے فوری بعد وزیراعظم شہبا شریف نے گوادر کی ترقی میں گہری دلچسپی لی اور گزشتہ سال کے وسط میں ذاتی طور پر پورٹ سٹی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے صوبہ بلوچستان کے لیے 100 ارب کے ترقیاتی پیکیج کے اعلان اور شہر کے لئے ایک خطیر رقم مختص کرنے کے علاوہ ایسٹ بے ایکسپریس وے سمیت بنیادی ڈھانچے کے کلیدی منصوبوں کا افتتاح کیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے