خواجہ سعد رفیق

حکومت لیگی رہنماؤں کے نام کرپشن فہرست میں ڈال رہی ہے: سعد رفیق

لاہور (پاک صحافت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت  ہمارے ساتھیوں کو ڈرا کر ان کے نام کرپشن فہرست میں ڈالے جا رہے ہیں،ن لیگ کے رہنماؤں کے خلاف حکومت سازش کر رہی ہے کرپشن کا چورن اب بکنے والا نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ کرپشن کا چورن اب نہیں بکے گا، بزدل سرکاری اہلکار چار آنے کی نوکری کے لیے حکومت کے آلہ کار بن گئے ہیں۔

خواجہ سعد رفیق نے کھوکھر برادران کے گھر گرانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کھوکھر برادران کے گھر گرانے والے اس ڈی ایس پی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ میں منظور شدہ اسکیم کا آفس گرادیا گیا۔

مزید پڑھیں: سعد رفیق کا دعویٰ، ہمارے دور میں کرپشن نہیں تھی صرف کام ہوتا تھا

رہنما مسلم لیگ ن نے وفاقی حکومت کے موجودہ طریقہ کار کو ظلم کہا اور ان کا کہنا تھا کہ  جو شخص ظلم کرے گا، وہ اپنے انجام تک پہنچے گا، حکمراں صرف یہ چاہتے ہیں کہ مخالفین ختم ہوجائیں، ان شااللّٰہ پی ڈی ایم اور ہم ختم نہیں ہوں گے۔

وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے  سعد رفیق نے کہا کہ آپ چن چن کرکرپٹ اور بزدل افسروں کو تعینات کر رہے ہیں، جو افسران ظلم ہوتا دیکھ رہے ہیں وہ بھی دیانتدار نہیں رہے، یہ دور زیادہ دیر تک نہیں چلے گا، حکومت ملکی اداروں کا غلط استعمال کر رہی ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ حکومت وہ پڑیا بیچنے کی کوشش کر رہی ہے جس کا چورن کوئی نہیں خریدتا، ضمنی انتخابات میں چند دن رہ گئے ہیں، تو ہمارے ساتھیوں کو ڈرایا جارہا ہے اور یہ حکومت کی سازش ہے جس میں حکومت کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت کو صحیح سمت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے