راجہ پرویز اشرف

پارلیمان کی سربلندی اور آئین کی پاسداری ہمارا فرض ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

لاہور (پاک صحافت) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ پارلیمان کی سربلندی اور آئین کی پاسداری ہمارا فرض ہے، ان کاکہنا ہے کہ کسٹوڈین آف ہاؤس ہونے کے ناطے سب کو ساتھ لیکر چلوں گا، ہمارے پاس 1973 کا آئین ہے، اس میں ترامیم بھی ہوئی ہیں، وہ مقدس دستاویز ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر قانونی ذمہ داری پوری کرنے آیا تھا، بحثیت اسپیکر قومی اسمبلی ایک ہی بات کہوں گا آئین کی پاسداری میں ہی ہماری بقا ہے۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ہم ایک قوم اس وقت بن سکتے ہیں جب قانون اور آئین پر عملدرآمد کریں، ہم نے اداروں کا احترام کرنا ہے، سب نے ملکر قانون پر عملدرآمداد کرنا ہے۔

واضح رہے کہ  میڈیا سے گفتگو کے دوران راجہ پرویز اشرف نے مزید کہاکہ مجھے اللہ کی ذات پر بھروسہ ہے، اس نے پاکستانیوں کو بڑی صلاحیتوں سے نوازا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ صدر، وزیراعظم یا گورنر کوئی بھی ہو اس کو قانون پر عمل کرنا چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جو استعفے میرے پاس قوانین کے مطابق آئے ہیں وہ قبول کروں گا باقیوں کو اپنے پاس بلانا چاہتا ہوں، استعفیٰ ہاتھ سے لکھنا ہوتا ہے اس کے کچھ قوائد ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے