حکومت کا خاتمہ کرنے والے اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں

حکومت کا خاتمہ کرنے والے اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں: وزیر خارجہ

ملتان (پاک صحافت) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈران حکومت کا خاتمہ کرنا چاہتے تھے تاہم اب صورت حال یہ ہو گئی ہے کہ وہ اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ پی ڈی ایم عدم اعتماد تحریک لانے کا شوق پورا کرلے، حکومت کوپی ڈی ایم سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا موقف تضادات سے بھرا ہے ، حکومت کو گھر بھیجنے والے اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں، کیوں کہ پی ڈی ایم کے غیر فطری اتحاد کی قلعی کھل چکی ہے ، پی ڈی ایم تحریک عدم اعتماد کا شوق بھی پورا کرلے، ہم اورہمارے حلیف تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کریں گے۔

مزید پڑھیں: کرپشن کے خاتمے کیلئے اپوزیشن ہمارے ساتھ تعاون کرے:چوہدری سرور

وزیر خارجہ نے کہا کہ کل کورونا وائرس کی ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچےگی اور اسلام آباد ایئر پورٹ پر ویکسین کی پہلی کھیپ خود ریسیو کروں گا ، ہمارے فرنٹ لائن ورکرز کو کورونا ویکسین دستیاب ہو گی ہمارے فرنٹ لائن ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی زندگیاں اب محفوظ ہوں گی اور یہ کورونا ویکسین فری ہوگی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عمر شیخ کو امریکا کے حوالے کرنے کی خبریں بے بنیاد قرار دے دیں ، انہوں نے کہا کہ کل امریکا کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی، امریکی وزیر خارجہ کو ایک عدالتی فیصلے پر تشویش تھی جس پر انہیں اعتماد میں لیا ، امریکی وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک گفتگو میں انہیں عمر شیخ کے حوالے سے آگاہ کیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امریکہ کو بتا دیا ہے کہ پاکستان میں عدلیہ آزاد ہے ، عدالتیں آئین و قانون کے مطابق فیصلے کررہی ہیں ۔ امریکا کی جانب سے کہا گیا تھا کہ سپریم کورٹ کا جو فیصلہ آیا ہے اس پر نظر ثانی کی جائے۔ دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے ڈینیل پرل قتل کیس میں فریق بننے کا فیصلہ کرلیا ہے اور وفاقی حکومت سپریم کورٹ سے نظرثانی کیس میں لارجر بینچ تشکیل دینے کی بھی استدعا کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے