اشرف غنی

طالبان اگر خونریزی جاری رکھتے ہیں تو اس کا بھرپور جواب دیں گے، اشرف غنی

کابل {پاک صحافت} افغانستان کے صدر نے طالبان کی جنگ پسندانہ اور پرتشدد کارروائیوں پر کڑی تنقید کی ہے۔

اشرف غنی کا کہنا ہے کہ طالبان افغانستان میں قیام امن کے لئے سب سے بڑی رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔ اپنے ایک خطاب میں ، انہوں نے حالیہ دنوں میں افغانستان کے مختلف علاقوں پر طالبان کی طرف سے حملوں میں شدت لانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس گروہ کو یہ جان لینا چاہئے کہ وہ قتل و غارت اور جنگ کے ذریعے اقتدار حاصل نہیں کرسکتا۔

افغانستان کے صدر نے طالبان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کبھی بھی اسکولوں پر حملہ ، انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچانے ، بارودی سرنگیں بچھانے اور لوگوں کے لئے مشکلات پیدا کرکے حکومت نہیں کرسکتے۔ انہوں نے امن مذاکرات کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ طالبان پرتشدد اقدامات بند کرکے ہی قومی امن مذاکرات میں حصہ لے کر ہی ملک کے قومی دھارے میں شامل ہو سکتے ہیں۔

اشرف غنی نے کہا کہ اگر طالبان جنگ اور تشدد سے دستبردار نہیں ہوئے تو ملک کے عوام انہیں ایک ایسا سبق سکھائیں گے جو انہیں ہمیشہ یاد رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں

فلسطین

سوئٹزرلینڈ کی لوزان یونیورسٹی کے طلباء نے صیہونی حکومت کے ساتھ سائنسی تعاون کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے

پاک صحافت سوئٹزرلینڈ کی لوزان یونیورسٹی کے طلباء نے صیہونی حکومت کے خلاف طلبہ کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے