خواجہ سعد رفیق

حکومت غیر سنجیدہ لوگوں کے ہاتھ میں ہے، خواجہ سعد رفیق

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا، خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ حکومت غیر سنجیدہ لوگوں کے ہاتھ میں ہے یہ ملک چلانا چاہتے ہیں اور نہ ہی پارلیمنٹ۔

تفصیلات کے مطا بق لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے افغانستان کی صورتحال پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ملک چلانا چاہتے ہیں اور نہ ہی پارلیمنٹ۔

واضح رہے کہ ن لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ملک سے انتقام کی سیاست کا خاتمہ چاہتے ہیں، ہم کسی سے لڑنا اور بدلہ نہیں لینا چاہتے۔ انھوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ احستاب کے نام پر روز نیا تماشا لگایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

شدید بارش کے دوران عوام کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ وزیراعلی پنجاب

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ شدید بارش کے دوران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے