واٹس ایپ

واٹس ایپ کے نئے فیچر لنک ود فون نمبر کو استعمال کرنے کا طریقہ جانیں

(پاک صحافت) واٹس ایپ نے لنک ود فون نمبر نامی فیچر تمام صارفین کے لیے متعارف کرا دیا ہے۔ اس فیچر کو گزشتہ ہفتے بیٹا (beta) ورژن میں پیش کیا گیا تھا اور اب اسے تمام صارفین استعمال کر سکتے ہیں۔ اس فیچر سے واٹس ایپ کے ویب ورژن پر اکاؤنٹ کو استعمال کرنے کے لیے کیو آر کوڈ کو اسکین کرنے کی ضرورت ختم کی جا رہی ہے۔

تٖفصیلات کے مطابق اس فیچر کے لیے سب سے پہلے تو واٹس ایپ کو ایپ اسٹور یا گوگل پلے اسٹور پر جاکر اپ ڈیٹ کریں۔ اس کے بعد ویب براؤزر پر واٹس ایپ ویب کو اوپن کریں۔ وہاں دائیں جانب کیو آر کوڈ موجود ہوگا جبکہ بائیں جانب نیچے لنک ود فون نمبر کا آپشن ہوگا۔ اس آپشن پر کلک کرنے پر آپ سے فون نمبر پوچھا جائے گا۔ فون نمبر کے اندراج پر ویب پیج پر 8 ہندسوں کا کوڈ لکھا نظر آئے گا۔

واضح رہے کہ اس کے بعد موبائل پر واٹس ایپ اوپن کرکے لنکڈ ڈیوائس کے آپشن میں جائیں۔ ایسا کرنے پر کیو آر کوڈ اسکین کرنے کے لیے کیمرا اوپن ہو جائے گا مگر نیچے لنک ود فون نمبر کا آپشن موجود ہوگا، اس پر کلک کریں۔ اس کے بعد 8 ہندسوں کے کوڈ کا اندراج کرنے پر ویب ورژن پر آپ کا واٹس ایپ اکاؤنٹ اوپن ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے