اسلم غوری

دھاندلی سے مسلط ہونے والا اب صاف شفاف انتخابات کا مطالبہ کر رہا ہے۔ اسلم غوری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلم غوری کا کہنا ہے کہ دھاندلی سے مسلط ہونے والا اب صاف شفاف انتخابات کا مطالبہ کررہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے ترجمان اسلام غوری نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی کا قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ چالاکی کے سوا کچھ نہیں ہے، اس کی حکومت میں اپوزیشن ساڑھے تین سال انتخابات کا کہتی رہی لیکن عمران خان کے کان پر جوں تک نہ رینگی۔

اسلم غوری کا مزید کہنا ہے کہ 6 سے 7 ماہ گزر چکے ہیں باقی وقت بھی عمران خان کو صبر کرنا پڑے گا، قومی قیادت کا وقت پر انتخابات کا فیصلہ تباہ حال معیشت مضبوط کرنے کیلئے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی اہم اداروں کی سربراہ کی تعیناتی کے متعلق حکومت آئین و قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی پابند ہے، حکومت ایک ذہنی مریض کے دبائو میں نہیں آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں

یوسف رضا گیلانی

چیئرمین سینیٹ کی رفح میں اسرائیلی فوج کی حالیہ دراندازی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے رفح میں اسرائیلی فوج کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے