ہرناز سندھو

مس یونیورس 2021ء کا ٹائٹل اپنے نام کرنے والی ہرنازسندھو اپنی زندگی کے نئے سفر کے آغاز پر بہت خوش

ممبئی (پاک صحافت) مس یونیورس 2021ء کا ٹائٹل اپنے نام کرنے والی بھارتی حسینہ ہرنازسندھو اپنی زندگی کے نئے سفر کے آغاز پر بہت خوش اور پرجوش دکھائی دے رہی ہیں۔ خیال رہے کہ انسٹاگرام پر ہرناز سندھو کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے، جس کے مطابق ہرنازسندھو کو نیویارک میں خوش آمدید کہا گیا ہے۔

مس یونیورس ہرناز سندھو کی جانب  سے شیئر کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے وہ  ایک کار سے باہر نکلتے  آتی ہیں اور اپنے نئے اپارٹمنٹ میں داخل ہوتی ہیں۔ ہرنازسندھو ویڈیو میں اپنے اپارٹمنٹ کا دروازہ کھولتے ہوئے کہتی ہیں کہ وہ اپنے اس نئے سفر کے آغاز کے لیے اب مزید انتظار نہیں کرسکتیں۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس پوسٹ کو بہت پسند کیا جارہا ہےاور مختلف قسم کے تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔ جبکہ دوسری جانب والی بھارتی حسینہ ہرنازسندھو اپنی زندگی کے نئے سفر کے آغاز پر بہت خوش اور بے حد پرجوش دکھائی دے رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

والدہ کو تمغۂ امتیاز ملنے پر علی ظفر نے کیا کہا؟

(پاک صحافت) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے والدہ کنول امین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے