شرجیل میمن

حکومت سیلاب متاثرین کے گھروں کی ازسر نو تعمیر کرے گی۔ شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ سیلاب متاثرین کے گھروں کی ازسر نو تعمیر میں انکی مدد کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ مون سون کی شدید بارشوں نے ملک کی حالیہ تاریخ میں سب سے زیادہ سنگین سیلاب کو جنم دیا ہے، جس میں ہزاروں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے اور دیہات، کھڑی فصلیں اور مویشی بہہ گئے۔ لاکھوں گھر تباہ ہوچکے ہیں، جبکہ صحت عامہ کی بہت سی سہولتوں، پانی کے نظام اور اسکولوں کو جزوی یا مکمل طور پر نقصان پہنچا ہے۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ دریں اثنا، گوداموں میں اناج، اشیائے خورد و نوش اور دوائیں نہیں ہیں۔ خاندان کھلے آسمان تلے رہ رہے ہیں، نہ پینے کا صاف پانی، نہ خوراک اور نہ ذریعہ معاش میسر ہے۔ وہ سیلاب سے متعلقہ وسیع خطرات سے دوچار ہیں، جن میں بیماریاں اور ممکنہ طور پر دماغی صحت کے مسائل بھی شامل ہیں، جن پر ابھی تک کسی نے توجہ نہیں دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے