راشن

پنجاب میں رمضان نگہبان پیکج کے تحت راشن کی تقسیم شروع

لاہور (پاک صحافت) پنجاب میں رمضان نگہبان پیکج کی تقسیم شروع کر دی گئی ہے، راشن کی تقسیم میونسپل کمیٹی کا عملہ کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے شروع کیے جانے والے نگہبان رمضان پیکج میں تحصیل بھلوال کے 19 ہزار 882 مستحقین میں راشن تقسیم کیا جائے گا، راشن کی تقسیم کے حوالے سے یونین کونسل آفس میں سینٹر قائم کر دیا گیا ہے۔ تقسیم کیے جانے والے رشن کے ہر تھیلے میں مختلف اشیائے خوردنوش کا سامان شامل کیا گیا ہے۔

15 مارچ تک جاری رہنے والے اس پیکج کے ہر تھیلے میں راشن بیگ میں 10 کلو گرام آٹا، دو دو کلو گرام چینی، گھی، بیسن اور چاول دیے جا رہے ہیں۔ جبکہ ضلع سیالکوٹ میں بھی نگہبان رمضان پیکج کے راشن کی ڈور ٹو ڈور تقسیم کا آغاز کر دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین کا کہنا ہے کہ ضلع سیالکوٹ میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 18 ہزار 336 مستحق گھرانوں تک نگہبان رمضان پیکج کے تحت راشن پہنچانے کا منصوبہ ہے ان میں سے 87 ہزار گھرانوں کو راشن فراہم کیا جا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے