سراج الحق

عالم اسلام اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ اور فلسطینیوں کیلیے عملی اقدامات کرے۔ سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ عالم اسلام اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ اور فلسطینیوں کیلیے عملی اقدامات کرے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطینیوں نے مجبور ہوکر مزاحمت اور جدوجہد کا راستہ اپنایا، اسرائیل غاصب اور ناجائز ریاست ہے، اسلامی دنیا اس کی مصنوعات کا بائیکاٹ کرے۔ انہوں نے یورپ اور امریکا کے انسانی حقوق سے متعلق دہرے معیار کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ بعض سرکردہ مغربی ممالک میں فلسطینیوں کے حق میں پرامن مظاہروں کی بھی اجازت نہیں دی جارہی۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی اپیل پر فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے جمعہ کو ملک گیر مظاہرے ہوئے جب کہ اتوار کو کراچی میں اقصی مارچ ہوگا، جہاں وہ کلیدی خطاب کریں گے۔ انہوں نے غزہ کی حالیہ صورتحال کے تناظر میں اسلام آباد میں 17 اکتوبر کو فلسطین قومی کانفرنس کے انعقاد کا اعلان بھی کیا، جس میں شرکت کے لیے ملک بھر سے سیاسی و سماجی رہنماؤں اور انسانی حقوق کے نمائندوں کو مدعو کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا نے اسرائیل کے خلاف سلامتی کونسل میں پیش کی جانے والی 49 قراردادوں کو ویٹو کیا ہے۔ مغربی ذرائع ابلاغ، حکومتیں یک زبان ہوکر یوکرین میں انسانی حقوق کی بات کررہی ہیں لیکن فلسطین میں بچوں اور خواتین کے قتل عام پر خاموشی چھائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے