لاہور ہائیکورٹ

مریم نواز، خواجہ آصف سمیت الیکشن جیتنے والے 18 امیدواروں کیخلاف درخواستیں خارج

لاہور (پاک صحافت) ہائیکورٹ نے علیم خان، مریم نواز، عطا تارڑ، عون چوہدری اور خواجہ آصف سمیت عام انتخابات میں فاتح قرار دیے گئے 18 امیدواروں کے خلاف درخواستیں خارج کردیں۔

تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کے نتائج کے خلاف درخواستوں پر ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے محفوظ فیصلے سنا دئیے۔ عدالت نے 18 حلقوں کےانتخابی نتائج کےخلاف درخواستیں خارج کردیں۔ عدالت عالیہ کی جانب سے درخواست گزاروں کو الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

جن 18 امیدواروں کے خلاف درخواستیں خارج ہوئیں ان میں مریم نواز، سیف الملوک کھوکھر، عطا تارڑ، علیم خان، شاہد عثمان، ملک شاکر بشیر اعوان، عون چوہدری، خواجہ آصف، عرفان شفیع کھوکھر، ملک خالد کھوکھر، فیصل اکرام، رانا عبد الستار، میاں ہارون اکبر، چوہدری محمد منشا اور دیگر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے