احمد سلمان بلوچ

حکومت ثواب سمجھ کر ہر پندرہ دن بعد پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کر رہی ہے، سلمان بلوچ

لاہور (پاک صحافت) جماعت اسلامی لاہور کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل احمد سلمان بلوچ نے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہے کہ حکومت ثواب سمجھ کر ہر پندرہ دن بعد پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کر رہی ہے۔  یاد رہے کہ حکومت نے ایک بار پھر عوام پر پیٹرول بم گرادیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید تین روپے کا اضافہ کردیا ہے۔

تٖفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی لاہور کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل احمد سلمان بلوچ نے کہا کہ عوام نے  پی پی حلقہ 160 2 دفعہ پی ٹی آئی کو ووٹ دیا مگر عوام کو صرف دھکے ملے۔ انہوں نے کہاکہ  اچھرہ کی عوام سوئی گیس، صاف پانی، سوریج کے مسائل کا شکار ہے۔ شفقت محمود، محمود الرشید نے عوام سے وعدے کئے جو وفا نہ ہوئے، پی ٹی آئی کے تبدیلی کے وعدے وفا نہ ہوئے۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی کے ڈپٹی سیکریٹری احمد سلمان بلوچ نے جاری بیان میں مزید کہاکہ یہ لوگ پیٹرول کی قیمت ثواب سمجھ کر ہر پندرہ دن بعد بڑھاتے ہیں، اچھرہ کی عوام سوئی گیس، صاف پانی، سوریج کے مسائل کا شکار ہے۔ خیال رہے کہ رہے کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں مزید 3 روپے اضافے کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے