احسن اقبال

عمران نیازی نااہل اور نالائق لیڈر ثابت ہوچکے ہیں، احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے وزیر اعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ عمران نیازی نااہل اور نالائق لیڈر ثابت ہوچکے ہیں۔ نواز شریف کی واپسی سے متعلق انہوں نے کہا کہ  سابق وزیراعظم نوازشریف کی وطن واپسی کا فیصلہ ان کے معالجین ہی کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے جاری بیان میں پاکستان تحریک انصاف  (پی ٹی آئی) حکومت سمیت وزیر اعظم عمران خان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ  عمران نیازی نااہل اور نالائق لیڈر ثابت ہوچکے ہیں، اُن کے پاس صرف ریٹائرڈ ہرٹ ہونے کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے۔ احسن اقبال نے مزید کہا کہعمران نیازی کے جھوٹے وعدوں کی قلعی کھل رہی ہے، پاکستان میں کسی نئے نظام کی گنجائش نہیں۔

واضح رہے کہ ن لیگ کے رہنما احسن اقبال نے جاری بیان میں یہ بھی کہا کہ وزیروں کی منطق اور دلیلیں قوم کے شعور کا مذاق اُڑا رہی ہیں، وزراء کہتے ہیں آٹا اس لیے نہیں مل رہا لوگ 2 کے بجائے 4 روٹیاں کھاتے ہیں۔ حکومت نے اپنی سرپرستی میں یوریا کھاد اسمگل کروائی ہے جبکہ وزیر کہتے ہیں کھاد اس لیے نہیں کہ زمیندار زیادہ کھاد استعمال کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے