ناصر حسین شاہ

کراچی سمیت سندھ بھر میں کلین سوئپ کرنے جارہے ہیں۔ ناصر حسین شاہ

کراچی (پاک صحافت) ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ ہم کراچی سمیت سندھ بھر میں کلین سوئپ کرنے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے کراچی کی خدمت کی ہے یہی وجہ ہے کہ شہر کا میئر، سندھ میں ڈسٹرکٹ کونسلز اور ٹاونز میں چئیرمین جیالے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی مثبت سیاست سے ایم کیو ایم کو نقصان پہنچا، آج تمام عہدے پیپلزپارٹی کے پاس ہیں، اور کراچی میں ہمیں ایم کیو ایم کہیں نظر نہیں آرہی ہے۔

ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ آج کراچی میں بوری بند لاشیں نہیں ملتیں، ہم نے بھتہ کلچر کو ختم کیا، پولنگ اسٹیشنز کو یرغمال بنانے سلسلہ بند کیا، سندھ میں ترقی اور انفراسٹرکچر بہتر ہوا ہے، شہر سے دھونس، دھاندلی، بوری بند لاشوں کی سیاست کو ختم کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم پہلی بار کراچی سمیت سندھ بھر میں کلین سوئپ کرنے جارہے ہیں، کراچی کی 22 نشستوں میں سے 15 پر ہم مکمل پُر اعتماد ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے