عظمی بخاری

پرچی وزیر اپنی نوکریاں پکی کرنے کے لیے صبح شام قوم کو بھاشن دیتے ہیں، عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پرچی وزیر اپنی نوکریاں پکی کرنے کے لیے صبح شام قوم کو بھاشن دیتے ہیں۔ خیال رہے کہ عظمیٰ بخاری نے اپنے تازہ بیان میں فیاض چوہان کو شدید آڑے ہاتھوں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے فیاض چوہان پر طنز کے تیر برسا دیے۔ خیال رہے کہ عظمی بخاری نے فیاض چوہان کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے  انہیں پرچی وزیر قرار دے دیا۔ یاد رہے کہ فیاض چوہان نے مریم نواز کی ٹوئٹ پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے فیاض چوہان کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیرِ اعظم عمران خان کو ان ہی کا بیان یاد دلایا ہے۔ خیال رہے کہ مریم نواز نے نیوزی لینڈ ٹیم کی جانب سے دوراہ منسوخ کرنے پر اپنی ٹوئٹ میں وزیر اعظم عمران خان کا پرانا جملہ لکھا تھا کہ “میں گرین پاسپورٹ کی عزت کراؤں گا”۔

یہ بھی پڑھیں

سعودی عرب پاکستان

پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری؛ سعودی وزیر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان میں سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے فروغ کے تحت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے