سعید غنی

عمران خان آج سرٹیفائیڈ چور اور جھوٹا ثابت ہوا ہے۔ سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) سعید غنی کا کہنا ہے کہ عمران خان دوسروں کو غداری اور چوری کے سرٹیفکیٹ بانٹ رہا ہے جبکہ آج خود سرٹیفائیڈ چور اور جھوٹا ثابت ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اور پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے فارن فنڈنگ کے خلاف آخرکار فیصلہ سنا دیا ہے، تین رکنی بینچ نے ایک فیصلہ دیا، پی ٹی آئی پر الزام درست ثابت ہوا۔

سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اس وقت الیکشن کے لیے نا اہل ہوچکے ہیں، عمران خان اس وقت غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹ رہا ہے، عمران خان خود فیصلہ اور سزا سناتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان آج سرٹیفائیڈ جھوٹا ثابت ہوا ہے، اس کی پارٹی پر فنڈنگ لینے کا الزام ثابت ہوچکا ہے، اس میں اسرائیلی اور یہودی بھی شامل ہے، کیوں اسرائیلی اور بھارتی پاکستان کی سیاسی جماعت کو فنڈ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے