مریم اورنگزیب

وفاقی حکومت صوبوں کیساتھ مل کر سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے بھرپور کوشش کررہی ہے۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت صوبوں کے ساتھ مل کر سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے بھرپور کوششیں کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سیلاب کی موجودہ صورتحال کو قومی ہنگامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نازک موڑ پر سندھ اور بلوچستان میں غیر معمولی تباہی کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے قومی جذبے کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم بالخصوص سمندر پار پاکستانیوں کو سیلاب زدگان کی مدد کے لیے دل کھول کر عطیہ کرنا چاہیے کیونکہ بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی کے باعث متاثرین کی بحالی کے لیے بھاری رقم درکار ہوگی۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرنے کی تفصیلات اور طریقہ کار پہلے ہی جاری کردیا گیا ہے۔ مقامی اور سمندر پار پاکستانیوں کے عطیات اکاؤنٹ میں جمع کیے جاسکتے ہیں (وزیراعظم ریلیف فنڈ اکاؤنٹ 2022 اکاؤنٹ نمبر ‘G-12164’)۔ مصیبت میں گھرے ہم وطن ہماری مدد کے منتظر تھے، آئیے ہم سب ان کا سہارا بنیں۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی وائر ٹرانسفر، منی سروس بیورو، منی ٹرانسفر آپریٹرز اور ایکسچینج ہاؤسز کے ذریعے بھی عطیات بھیج سکتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ عطیات تمام کمرشل بینکوں میں نقد رقم میں بھی جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ بینکوں کے ڈراپ باکس میں کراس چیک، موبائل اور انٹرنیٹ بینکنگ، اے ٹی ایم، اے بی ایف ٹی، راسٹ کے ذریعے بھی رقم جمع کروائی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے