مریم اورنگزیب

وزیراعظم چاہتے ہیں فوری طور پر مہنگائی کم کی جائے، مریم اورنگزیب

اسلام (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم چاہتے ہیں فوری طور پر مہنگائی کم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف منصب سنبھالنے کے بعد پاکستان کے عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عوام جس طرح کے حالات سے چار سال سے گزری وہ سب کو پتا ہے، شہباز شریف نے کہا کہ رمضان میں آٹے کا تھیلا 150 روپے سستے میں ملے گا، چینی پانچ روپے کم میں ملے گی۔

واضح رہے کہ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کی زیرِ صدارت پہلی کابینہ کی 8 نکاتی میٹنگ ہوئی، وزیراعظم چاہتے ہیں فوری طور پر مہنگائی کم کی جائے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومتی اتحادیوں کی اولین ترجیح ہے کہ عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے۔ خیال رہے کہ صوبائی چیف سیکریٹریز کی میٹنگ میں وزیر اعظم نے آٹے اور چینی کی سپلائی میں تعطل نہ آنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

او آئی سی سربراہی اجلاس، اسحاق ڈار پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے

اسلام آباد (پاک صحافت) نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار 15ویں او آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے