بلاول بھٹو زرداری

حکومتی ناقص کارکردگی کے باعث ملک میں صرف 20 دن کے لئے گندم کا ذخیرہ رہ گیا، بلاول

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےوفاقی حکومت کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے عوام کو خبردار کردیا، بلاول بھٹوزرداری نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے آج ملک میں صرف دو سے ڈھائی ہفتوں کی گندم کا ذخیرہ رہ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹوزرداری نے اپنے حالیہ بیان میں مزید کہا کہ اگر گندم کے ختم ہوتے ذخائر کے بحران سے نہیں نمٹا گیا تو ملک میں ایک مرتبہ پھر آٹے کی قلت ہوسکتی ہے، جس طرح گزشتہ برس مئی میں پنجاب میں گندم کی فصل اتری اور جولائی میں ایک کروڑ ٹن سے زائد گندم غائب ہوگئی تھی۔

واضح رہےکہ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اپنے سرمایہ دار دوستوں سے پوچھیں کہ گندم، افغانستان اسمگل کرکے مصنوعی بحران کیسے پیدا ہوا، یہ وہی گندم پیدا کرنے والا پاکستان ہے جو آج گندم بیرون ملک سے درآمد کر رہا ہے، معیشت کی تباہی کی ایک وجہ یہ ہے کہ زرعی ملک پاکستان کے حکمران کو بدقسمتی سے زراعت کی الف، ب سے بھی واقفیت نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے