محمد زبیر

حکومتی غلط فیصلوں کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں۔ محمدزبیر

اسلام آباد (پاک صحافت) محمد زبیر کا کہنا ہے کہ نااہل حکومت کے غلط فیصلوں کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں۔ جبکہ عمران خان ایک وزیر کو تبدیل کرکے خوش ہوتے ہیں کہ بڑی تبدیلی لائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ صرف ٹوئٹس اور پریس کانفرنسز کرنے سے مہنگائی کم نہیں ہوتی بلکہ اس کے لئے ماہر افراد کی ٹیم کے ساتھ ساتھ عملی طور پر کام کرنا ہوتا ہے۔ عمران خان گزشتہ ڈھائی سال میں چار فنانس سیکٹریز اور تین وزیر خرزانہ تبدیل کرچکے ہیں لیکن ملکی معیشت بگڑتی ہی جارہی ہے۔

محمد زبیر کا مزید کہنا ہے کہ عوام کے لیے ہر نیا دن مشکل سے مشکل تر ہوتا جارہا ہے۔ عمران خان دعویٰ کرتے تھے کہ میرے پاس بہترین ٹیم ہے۔ کوئی پوچھے کہ تین سال میں معیشت کا یہ حال کیوں کیا۔ یہ بتائیں کہ گروتھ ریٹ اتنا کم کیوں ہوا، یہ کورونا کو جواز بتاتے ہیں جبکہ کورونا سے باقی ممالک کی معیشت تباہ نہیں ہوئی۔ ایک کروڑ نوکریاں دینی تھیں مگر لاکھوں لوگوں کو بے روزگار کردیا گیا۔ اگر یہی حکومت رہی تو ڈیفنس بجٹ کے لیے بھی قرضہ لینا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے