ن لیگ پیپلزپارٹی

پیپلزپارٹی اور ن لیگ پنجاب اسمبلی میں تبدیلی کیلئے متفق

لاہور (پاک صحافت) پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن پنجاب اسمبلی میں ان ہاوس تبدیلی لانے کے لئے متفق ہوگئے ہیں۔ اس حوالے سے پلان بھی تیار کیا گیا ہے۔ عید کے بعد دونوں جماعتیں مل کر بڑی تبدیلی لائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی پنجاب کے رہنما حسن مرتضی نے کہا ہے کہ عید پر پنجاب اسمبلی میں بڑی تبدیلی لائیں گے۔ حکومتی جماعت کے پچیس سے تیس ارکان رابطے میں ہیں جو ان ہاوس تبدیلی میں ہمارا ساتھ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے پیپلزپارٹی کی جانب سے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف سے رابطے کئے جارہے ہیں۔

پی پی رہنما حسن مرتضی کا مزید کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اپنے وزیراعلی ٰکا اعلان کرے پیپلزپارٹی ساتھ دے گی۔ پنجاب میں تبدیلی نا گزیر ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے تیس ممبران سوال کرتے ہیں کہ تبدیلی کیوں نہیں لاتے۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے رابطہ کر کے بات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے