یوسف رضا گیلانی

چیئرمین سینیٹ الیکشن، یوسف رضا گیلانی نے انٹراکورٹ اپیل دائرکردی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب سے متعلق  عدالتی فیصلے پر انٹراکورٹ اپیل دائرکردی، پی پی ذرائع کے مطابق یوسف رضا گیلانی کے  اپنے وکیل فاروق ایچ نائیک جاوید اقبال وینس اور بیرسٹر عمر شیخ کے ذریعے عدالتی فیصلے پر انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی ہے، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ سنگل بینچ کا عدالتی فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق پی پی رہنما یوسف رضا گیلانی نے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہےکہ  چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں7 ووٹ مسترد کرنے کے پریزائیڈنگ افسر کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔ یاد  رہے کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے یوسف رضا گیلانی کی درخواست مسترد کردی تھی جس پر اپوزیشن لیڈر نے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائرکی  ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخابات میں اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کے 7 ووٹ مسترد ہوئے تھے جس کے بعد پریزائیڈنگ افسر سید مظفر علی شاہ نے حکومتی امیدوار صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں کامیاب قرار دیا تھا۔ دوسری جانب ایسے فیصلے کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے شدید احتجاج بھی کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے