مرتضی وہاب

پیٹرول سستا کیا تو اس کا فائدہ صرف امیروں کو ہوگا۔ مرتضی وہاب

حیدرآباد (پاک صحافت) مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ پیٹرول سستا کیا تو اس کا فائدہ غریب کے بجائے صرف امیروں کو ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب نے حیدرآباد ہائیکورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آج حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت 20 روپے کم کر دے تو اس کا فائدہ غریب کے بجائے صرف امیر کو ہوگا۔

مرتضی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ غریب تو اپنی موٹر سائیکل میں ایک لیٹر پیٹرول ڈلواتا ہے، لیکن امیر 50 سے 60 لیٹر بھرواتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت اس حوالے سے کسی قسم کا ریلیف نہیں دیا جاسکتا ہے۔ اگر ریلیف دیا تو ڈیفالٹ کرنے کا خطرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے