شیری رحمان

حکمران ملک کو بھوک اور بدحالی کی طرف دھکیل رہے ہیں، شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سینٹر شیری رحمان نے ملک میں بڑھتی مہنگائی اور بے روزگاری پر  پاکستان تحریک انصاف  (پی ٹی آئی) حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بحران سرکار کی وجہ سے مہنگائی 21 ماہ کی بلند ترین سطح پر آگئی ، حکمران ملک کو بھوک اور بدحالی کی طرف دھکیل رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر شیری رحمان نے جاری بیان میں  مزید کہا کہ منی بجٹ سے پہلے ہی مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے، اکتوبر میں مہنگائی 9.2 فیصد تھی جو نومبر میں 11.5 فیصد رہی،آئی ایم ایف کے بنائے منی بجٹ سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا۔ اسی طرح مہنگائی بڑھتی رہی تو غریب بھوک سے ہی مرجائیں گے۔

واضح رہے کہ شیری رحمان نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے ملک بھر میں مسلسل برھتی ہوئی مہنگائی پر اظہار تشویش کیا جار ہا ہے۔ خیال رہے کہ شیری رحمان نے مزید  کہا کہ ایک سال میں آٹا 10.26 ، گھی 58.28 اور کنگ آئل 53.59 فیصد مہنگا ہوا ،ایک سال میں بجلی کی قیمت میں 47.87 اور پیٹرولیم مصنوعات 40.81 فیصد اضافہ ہوا ۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے