نواز شریف

نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں بجلی، گیس قیمتوں میں کمی کے نکات طے

لاہور (پاک صحافت) نواز شریف کی معاشی ماہرین کے ساتھ اہم بیٹھک میں ملکی معیشت کی بحالی اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کے منصبوں کو حتمی شکل دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کا معاشی ماہرین کے ساتھ اہم مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں ملکی معاشی مسائل کے حل کے لیے اصلاحات اور معاشی بحالی کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کے لیے معاشی منصوبے کو حتمی شکل دے دی گئی، جس میں قابل ذکر شرح ترقی میں اضافے، ٹیکس اصلاحات اور توانائی بحران کے خاتمے اور بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی کے اقدامات بھی طے کیے گئے۔

اجلاس میں زراعت، صنعت اور آئی ٹی کی ترقی کے مراعات پر مبنی پیکج تیار اور سالانہ بنیادوں پر روزگار کی فراہمی اور نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کے لیے پالیسی نکات بھی مرتب کرلیے گئے۔ اجلاس میں زراعی مقاصد کے لیے خصوصی رعایت پر شمسی توانائی کی فراہمی اور گھریلو صارفین کو بجلی کی فراہمی میں بڑی مراعات کا تعین بھی پیکج میں شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آرمی چیف جنرل عاصم منیر

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا علاقائی استحکام پر پاک برطانیہ کانفرنس سے خطاب

(پاک صحافت) نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام پر کانفرنس ہوئی جس میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے