مرتضی وہاب

یہ 1990 والا کراچی نہیں جہاں دھمکیاں دی جا سکیں، مرتضی وہاب

کراچی (پاک صحافت) ایڈمنسٹریٹر کراچی اور سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب نے پی ایس پی چیئرمین مصطفی کمال کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ 1990 والا کراچی نہیں ہے جہاں سرعام دھمکیاں دی جائیں، یہ ایک نیا کراچی ہے ، یہاں ہر شخص اپنی بات آزادی سے کر سکتا ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ خالد مقبول صدیقی اچھے آدمی مگر عوام دشمن حکومت کے ساتھ بیٹھے ہیں ، میں خالد مقبول صدیقی کی ہر اچھی بات پر ان کے ساتھ ہوں ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے ایڈمنسٹریٹر مرتضی وہاب نے  کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  کہا ہے کہ  برملا کہتا ہوں 2001 سے 2013 تک کراچی پر اربوں روپے لگے  لیکن اس کے بعد سے وفاق نے کراچی میں کوئی قابل ذکر کام نہیں کیا ۔ خیال رہے کہ نسلہ ٹاور سے متعلق بیان میں انہوں نے کہا کہ  نسلہ ٹاور کی زمین ہم نے الاٹ نہیں کی ، یہ زمین 2007 میں کمرشلائز کی گئی تھی ، اس وقت سٹی ناظم مصطفیٰ کمال تھا ۔

واضح رہے کہ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے یہ بھی کہاکہ  نسلہ ٹاور کی اراضی سندھی مسلم سوسائٹی نے دی تھی جو کہ سندھ حکومت کہ ماتحت نہیں، 2010 میں سندھ ہائیکورٹ نے ایک فیصلے میں یہ اراضی سندھی مسلم سوسائٹی کو دی تھی، ایک شہری اس تعمیرات کے خلاف عدالت گیا بھی تھا مگر اس وقت  عدالت نے کوئی اسٹے آرڈر نہیں دیا ، آج ایک شہری اپنے بیوی بچوں کے ساتھ رہ رہا ہے ، اس کے سر سے چھت چھین لی جائے تو تکلیف تو ہو گی ۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے