احسن اقبال

حکمرانوں کی نیت خراب ہے ، احسن اقبال کی حکومت پر تنقید

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیکشن ترمیمی آرڈیننس جاری کرنا آئین کے ساتھ مذاق ہے، یہ  ترمیم عمران خان کے دوستوں کو این آر او دینے کے لیے ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہم اپنے حصے کا نیب بھگت چکے ہیں، اب ہم نہیں چاہتے کہ نیب قوانین میں تبدیلی ہو، ترمیم پیش کرنے کے بعد حکومت نے خود ہی معاملہ متنازعہ بنادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ آرڈیننس جاری ہونےکےبعدسپریم کورٹ کو آرڈیننس واپس کرنا چاہیے، پی ٹی آئی کو سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے تھا، پی ٹی آئی کل کوآرڈیننس جاری کرکے صدارتی نظام نافذ کردے گی۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ترمیمی آرڈیننس عمران خان کے دوستوں کو سینیٹ میں لانے کے لیے ہے، حکمرانوں کی نیت خراب ہے ،یہ ہارس ٹریڈ نگ بھی کرسکتے ہیں، حکومت سنجیدہ ہے تو انتخابی اصلاحات کا پیکج لائے۔

واضح رہے کہ دوسری جانب مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے شہزاد اکبر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شہزاد اکبر کبھی براڈ شیٹ تو کبھی براڈ شیٹ میں کمیشن لیتے پکڑے جاتے ہیں، ان کا تقرر ہی جھوٹ بولنے ، دوسروں پر الزام لگانے اور اپنی چوری پرپردہ ڈالنے کے لیے کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ شہزاد اکبر دوسروں کی پگڑیاں اُچھالتے ہیں، برطانوی صحافی نے خود لکھا ہے کہ شہباز شریف کے خلاف اسٹوری کا مواد اُسے شہزاد اکبر نے دیا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہباز شریف کے خلاف برطانوی اخبار میں شائع اسٹوری میں وزیراعظم کا دفتر استعمال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے