آصف زرداری

بلوچستان سے مزید اہم شخصیات پیپلزپارٹی میں شامل

کوئٹہ (پاک صحافت) آصف زرداری سے ملاقات کے بعد بلوچستان سے مزید اہم شخصیات پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری جناح ٹاؤن میں ملک شاہ ہاؤس پہنچے، جہاں ان سے سے ملاقات کے بعد بلوچستان حکومت کے سابق وزیر سرفراز ڈومکی پی پی پی میں شامل ہوگئے ہیں۔

سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد سابق رکن بلوچستان اسمبلی سرفراز ڈومکی کے ہمراہ نصیب اللہ مری، میر حربیار ڈومکی، لیاقت لہڑی، ولی خان اچکزئی، علاؤالدین کاکڑ و دیگر نے بھی پی پی پی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

اس موقع پر نواب ثناءاللہ زہری، عبدالقادر بلوچ، سربلند جوگیزئی، عارف حسنی، عمر گورگیج، ظہور بلیدی، نور احمد بنگلزئی، ندیم خان، ملک شاہ گورگیج، علی مدد جتک، غلام رسول عمرانی، بلال مندوخیل و دیگر بھی موجود تھے۔

سابق صدر آصف زرداری نے بلوچستان عوامی پارٹی، پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن سے پی پی پی میں شامل ہونے والے سیاسی رہنماؤں کو خوش آمدید کیا ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے