ٹیسٹ میچ

دوسرا ٹیسٹ میچ، پاکستان کو جنوبی افریقا پر 200 رنز کی برتری

راولپنڈی (پاک صحافت)  کراچی ٹیسٹ میچ کے بعد راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں بھی پاکستان نے جنوبی افریقا پر اپنی گرفت مضبوط کرلی ہے، پاکستان نے جنوبی افریقا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں 6 وکٹوں پر129 رنزبنالیے جبکہ پاکستان کوجنوبی افریقا کے خلاف 200 رنزکی مجموعی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ یاد رہے کہ پہلی اننگز کی طرح دوسری اننگز میں بھی پاکستان کے ابتدائی بلے باز ناکام ثابت ہوئے اور ابتدائی تین وکٹیں 45 رنز پر گر گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز کا آغاز عمران بٹ اور عابد علی نے کیا لیکن پانچویں اوور میں عمران بٹ اپنا کھاتا کھولے بغیر ربادا کا شکار بن گئے، عابد علی بھی 13 رنز بنا کر مہاراج کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے جبکہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھی 8 رنز بنا کر مہاراج کو وکٹ دے بیٹھے۔ دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روزکھیل ختم ہوا تو پاکستان نے 6 وکٹوں  پر129 رنزبنالیے تھے جبکہ پاکستان کوجنوبی افریقا کے خلاف 200 رنزکی مجموعی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ محمدرضوان 28 اور حسن علی صفرپرکریزپرموجود ہیں جبکہ اظہرعلی 33، فہیم اشرف29 ، عابدعلی 13 اور فوادعالم 12 رنزبناکرآؤٹ ہوئے۔ جبکہ کپتان بابراعظم 8 اور عمران بٹ صفر پرپویلین لوٹ گئے۔ کیشو مہاراج دواورکیگیسو ربادا نے ایک وکٹ حاصل کی جبکہ جارج لینڈے نے 3کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔ جنوبی افریقا پہلی اننگزمیں 201 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی، حسن علی نے 54 رنزکے عوض پانچ کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

وزیر اعظم پاکستان نے ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا

پاک صحافت اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کے قائم مقام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے