حمزہ شہباز

حمزہ شہباز کی جہانگیر ترین کی رہائش گاہ آمد، ان کے گروپ سے ملاقات

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز جہانگیر ترین کی رہائش  گاہ پہنچ گئے جہاں انہوں نے ترین گروپ سے ملاقات کی، ذرائع کے مطابق ترین گروپ سے ملاقات کے دوران ملک کی حالیہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ترین گروپ کا مشاورتی اجلاس ہوا۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق عون چوہدری نے ترین گروپ کو پرویزالہٰی سے ہونے والی ملاقات پر اعتماد میں لیا۔ دوسری جانب عدم اعتماد کے میچ میں جہانگیر ترین کے ساتھ جوڑی بنانے والے علیم خان کو منانے کے لیے وفاقی وزراء اور مشترکہ دوست سرگرم ہوگئے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزراء نے علیم خان سے رابطے شروع کردیے اور تحفظات دور کرنے کی کوششیں تیز کردیں۔ یاد رہے کہ فواد چوہدری، پرویز خٹک اور عامر کیانی نے علیم خان سے بیک ڈور رابطے کیے، علیم خان اہم سیاسی فیصلے کے لیے ترین گروپ کی حتمی حکمت عملی کے منتظر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے