شازیہ مری

کسی بھی ممبر کو ووٹ کے حق سے محروم نہیں کیا جاسکتا، شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شیری رحمان  کا کہنا ہے کہ کسی بھی ممبر کو ووٹ کے حق سے محروم نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے وزیر اعظم  کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اب ڈرامے بازیاں بند کریں، اسپیکر اپنے بیانات کی وجہ سے پہلے ہی متنازعہ ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  شازیہ مری نے پیپلزپارٹی کے رہنماؤں فیصل کریم کنڈی اور ندیم افضل چن کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم اور اس کے وزرا گالیوں اور دھمکیوں پر اتر آئے ہیں، تحریک انصاف اب تحریک انتشار ہوچکی ہے، یہ ملک 22 کروڑ عوام کا ہے، کسی کے باپ کی جاگیر نہیں ہے۔

واضح رہے کہ انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران یہ بھی کہا کہ تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے،تبدیلی سرکار کی نااہلی اور نالائقی نے عوام کو پریشان کردیا ہے۔ ہم عمران نیازی کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں، حکومت گالیاں اور دھمکیاں دینے کے بجائے اپنے نمبرز پر فو کس کرے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے